ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گلبرگہ میں شدت کی گرمی : ایک شخص کی موت

گلبرگہ میں شدت کی گرمی : ایک شخص کی موت

Wed, 12 Apr 2017 14:20:04    S.O. News Service

بنگلورو۔11؍اپریل(سیاست نیوز) ریاست بھر میں شدت کی گرمی میں اضافہ دن بہ دن بے تحاشہ حدود کو پار کرتا جارہاہے، درجہ حرارت میں اضافہ کا پہلا نشانہ کلبرگی کے ایک ساکن کو آج بننا پڑا۔ یہاں کے تاریخی قلعہ کے قریب چلچلاتی دھوپ میں لوگوں سے بھیک مانگنے والا آج دھوپ کے سبب قلعہ کے قریب ہی فوت ہوگیا۔ بتایاجاتاہے کہ قلعہ کے قریب گھوم پھر کر لوگوں سے بھیک مانگنے والا شخص اپنے علاقہ میں مردہ پایا گیا۔فوری طور پر چیک پوسٹ پولیس نے اس سلسلے میں کارروائی کی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری اسپتال روانہ کردیا۔ بتایاجاتاہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے گلبرگہ میں درجۂ حرارت 40تا42ڈگری ہی ریکارڈ ہوا ہے۔


Share: